828

دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس ویب سائٹ ایمزون نے پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کر لیا ھے

پاکستان میں  بہت سارے لوگ ایمزون سیلر لسٹ کے   منتظر تھے تاکہ وہ ایمزون  پر اپنی مصنوعات  بیچ سکیں  ۔ یہ کامیابی اب حاصل ھو گئی ہے .اب تمام پاکستانی اپنی مصنوعات کو ای کامرس ویب سا یٹ  ایمزون میں شامل کرسکتے ہیں اور پوری دنیا پر بیچ سکتے ہیں۔

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس دن بدن مقبول ہورہا ہے۔ ایمزون اور پے پال پاکستان میں کام نہیں کررہے  ھین اور یہ کاروباری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لئے ایک بہت بڑی رکاوٹ ھے۔ یہ دونوں کمپنیان  دنیا میں بہت مقبول ہیں اور ایمزون کا پاکستان مین  سروس مھیا کرنا وقت کی ضرورت ھے ۔

اب ایمزون پاکستان کو اپنی سیلر لسٹ میں شامل کرنے جا رہا ہے جس کا اعلان وزیر اعظم عمران خان کے معاشی معشیر عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹر پر کیا ھےاور جلد پاکستان کو اس پروگرام مین شامل کر دیا جاے گا. عبدالرزاق داؤد کے مطابق ھماری ایمزون سے بات چل رھی تھی۔ھم نے  درخواست  کی جو ایمزون نے منظور کر لی ھے۔ وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اپنی معاشی  ٹیم اور تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دی ہے۔ ایمزون نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ۔

قومی ای کامرس کونسل کے ایک سینئر ممبر کے مطابق ایمزون نے پاکستان کو سیلر لسٹ مین شامل کرنے کے کام شروع کردیاھے   ، یہ ہماری ای کامرس انڈسٹری کے لئے ایک اچھی علامت ہے جو ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس سے ہماری برآمدات میں اضافہ ہوگا اور آنے والے وقت میں ہمارے نوجوانوں کو آمدنی کا ایک اچھا وسیلہ ملے گا۔اس سے فوری نتاُیج تو شاید نہ آسکیں لیکن وقت کے ساتھ یہ شعبہ ترقی میں اپناقلیدی کردار ادا کرسکے گاـ

پاکستان میں ایمزون کی   سہولت   ۲۰۱۳  موجود تھی لیکن بعد میں بعض نا گزیر حالات کی وجہ سے ایمزون نےاپنی یہ سروس پاکستان کیلُےبند کر دی تھی ـ آبادی کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک پاکستان ایمزون بزنس کا مسقبل میں اہم ترین  ساتھی    ھو سکتا ہےـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں