176

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتار ی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتار ی کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، پولیس نے 7کارکنان کو گرفتار کرکے سو سے زائد کارکنان کیخلاف مقدمات درج کر لئے، دیگر کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے چاری۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد شہر میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے ہارون آباد بہاولنگر روڈ ریلوے پھاٹک پر روڈ بلاک کردی اور ٹائر جلا کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، دفعہ 144نافذ ہونے پر پولیس نے مقامی پی آٹی آئی کارکنان راؤ شعیب احمد، ملک ناصر، کاشف علی، عثمان رزاق واہلہ، حسنین احمد کمبوہ، طاہر محمود توگیروی، حیدر امین، ندیم رامے، ودیگر سمیت 35نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ادھر نواحی علاقہ فقیروالی میں پی ٹی آئی کارکنان نے لاری اڈا ٹیکسی سٹینڈ پر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا، ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کیا، پولیس نے مقامی قیادت محمد ماجد کاہلو سمیت 60نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے سات کارکنان کو گرفتار کرلیا جبکہ باقی کارکنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں