56

حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گندم کے کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔خالد حسین باٹھ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گندم کے کاشتکاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اور ان کا معاشی استحصال زراعت دشمنی کے مترادف ہے اور کاشتکاروں پر تشدد انتہائی افسوس ناک اور تکلیف دہ ہے جس سے مستقبل میں کاشتکاروں کے لئے گندم کی کاشت کے لیے حوصلہ شکنی ہوگی اور عوام کو غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انتہائی افسوسناک پہلو ہے کہ پنجاب حکومت نے ابھی تک گندم کی خریداری کا آغاز نہیں کیا ہے اور اب مئی کا پہلا ہفتہ بھی گزر چکا ہے اور اگر سات روز میں پنجاب حکومت نے سرکاری ریٹ پر گندم خریداری شروع نہ کی تو صوبہ بھر کے کاشتکاروں کو احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا ۔

اور اگر مجبور کیا گیا تو دھرنا بھی دیں گے کیونکہ کاشتکاروں کے حقوق کی جدوجہد کسی سیاسی فائدہ کیلیے نہیں ہے بلکہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبہ زراعت کی بقا اسی میں ہے اور حکومت کو کاشتکار اور زراعت دشمن پالیسیوں کی بجائے زراعت کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے یہی بہترین راستہ ہے جس سے ملکی ترقی ممکن ہو سکے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں