340

قائمقام گورنر وسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ہارون آباد(عوامی پریس کلب) ہارون آباد قائمقام گورنر وسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ہارون آباد بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، وفد کی قیادت صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ نے کی، سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ، چوہدری مزمل احمد وینس ایڈووکیٹ و دیگر بھی وفد میں شامل تھے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کے صدر چوہدری غلام نبی سپرا ایڈووکیٹ کی وفد سعید سجاد گجر ایڈووکیٹ۔چوہدری مزمل احمد وینس ایدووکیٹ و دیگر کے ہمراہ گورنر ہاؤس لاہور میں قائمقام گورنر پنجاب و سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے تفصیلی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بارے میں صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے مایوس کن قرار دیا ہے ۔

اور اس حکومت کے دور میں بہت زیادہ مہنگائی ہوئی ہے اور یہ حکومت چند دن کی مہمان ہے اور بہت جلدی چلی جائے گی اور مہنگائی ہی اس حکومت کو لے ڈوبے گی اور ان کو کوئی کام کرنا ہی نہیں آتا ہے. چوہدری پرویز الٰہی نے آئندہ الیکشن میں مختلف جماعتوں کے ساتھ ہم آہنگی اور اتحاد کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔

ہارون آباد وکلاء کالونی کے بارے میں چوہدری پرویز الٰہی نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انہوں نے اپنے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دور میں تحصیل سطح پر وکلا کالونیاں کے پراجیکٹ منظور کیے اور موجودہ حکومت سمیت کسی اور حکومت نے ایسا کوئی کام نہیں کیا اور 1122سمیت سپیشل ایجوکیشن اور مفت کتب کی فراہمی ہمارے منصوبے ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے. ان کی آپس کی لڑائیاں ہی ختم نہیں ہوتی ہیں اور انہوں نے ڈلیور کیا کرنا ہے اور پنجاب میں موجودہ سیٹ اپ کے بارے میں خان صاحب نجانے کیوں ایکشن نہیں لیتے کیونکہ یہ سیٹ اپ کام نہیں کر رہا ہے۔

کیٹاگری میں : News

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں