616

پولیس اسٹیشن انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور شیر اکبر نے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن انصاف کی پہلی سیڑھی ہے، عوام کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی اوّلین ترجیح ہے، عام شہریوں کے لئے پولیس اسٹیشن کا دارالانصاف اور جرائم پیشہ کے لئے دارا لحساب کا تصور اُجاگر کیا جائے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ہارون آباد کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار، ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد شمس الدین خاں،ایس ایچ او تھانہ سٹی ہارون آباد ابصار حسین گجر، ایس ایچ او تھانہ صدر ہارون آباد محمد رمضان کے علاوہ دیگر پولیس افسران و اہلکاران موجود تھے۔

ریجنل پولیس آفیسرشیر اکبر نے دورہ ہارون آباد کے موقع پر تھانہ سٹی میں واقع پولیس خدمت سنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں پر موجود حاضرین کو دی جانے والی سہولیات کے بارہ میں استفسار کیانیز خدمت مرکز کے عملہ کو حاضرین سے حسن اخلاق سے پیش آنے کی تلقین کی اور عملہ سے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

آر پی او نے تھانہ صدر پولیس کی فارمل انسپکشن کی،انسپکشن کے دوران تھانہ کے رجسٹر ز،مینول و آن لائن ریکارڈ کو چیک کیا نیز بیرکس،تفتیشی افسران کے کمرے،مال خانہ اور حوالات کا بھی معائنہ کیا۔ دورہ کے اختتام پرریجنل پولیس آفیسر بہاولپور نے افسران سے کہا کہ آپ سب اس ملک کے امن کے پاسباں ہیں ہمت اور جذبہ ایمانی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہ چھوڑئیے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں