596

مخیر شخصیات کی جانب سے طلباء کیلئے صاف پانی کی جدید ٹینکی اور اسمبلی گراؤنڈ کے چاروں اطراف ماربل کے خوبصورت سیٹنگ بنچ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد میں مخیر شخصیات کی جانب سے طلباء کیلئے صاف پانی کی جدید ٹینکی اور اسمبلی گراؤنڈ کے چاروں اطراف ماربل کے خوبصورت سیٹنگ بنچ کی افتتاحی تقریب کا انعقا د کیا گیا، تقریب میں سکول ھذٰا کے پرنسپل ملک محمد شریف، سید سہیل عابد شاہ، ملک ممتاز احمد، ملک فیاض احمد، سابق کرکٹر چوہدری طارق اسماعیل، آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری، چوہدری محمد خالد، ملک فیاض الحق و دیگر اساتذہ کرام و سٹاف اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

اس موقع پر سکول کے پرنسپل ملک محمد شریف، سید سہیل عابد شاہ و دیگر نے ان پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے کہا کہ پانی جیسی سہولیات کی فراہمی کے عظیم پر سعادت کام پرملک حاجی محمد یٰسین مرحوم کے صاحبزادوں نے اپنے والد سے محبت و عقیدت کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت و بلندی درجات کیلیے صدقہ جاریہ کی شاندار عملی مثال پیش کی ہے،سابق کرکٹر چوہدری طارق اسماعیل ناروے والے اور آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر خالد محمود چوہدری نے اس تاریخی مادر علمی سے علمی مراحل طے کیے اور اپنے شعبوں میں منفرد مقام پر فائز ہوئے اور اپنی درس گاہ اور اس کے موجودہ بچوں کے لئے خوب صورت اور شاندار کام کیا ہے.

افتتاحی تقریب کے سلسلے میں چوہدری محمد خالد، ملک فیاض الحق و دیگر اساتذہ و سٹاف ممبران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں