ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد چیئر مین مسلم لیگ ضیاء و چیف ایگزیکٹو وائٹل گروپ آف کمپنیز حاجی محمد یٰسین انتقال کر گئے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ میں ادا کر دی گئی،نمازجنازہ حاجی محمد یٰسین کے بیٹے فرخ ثناء نے پڑھائی،نمازجنازہ میں ہزاروں افرادنے شرکت کی ٹبہ نولاں مولاں کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
مرحوم حاجی محمد یٰسین کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور لاہور کے ہسپتال میں زیر علاج تھے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق،معاو ن خصوصی وزیر اعظم پاکستان چوہدری کاشف محمود،عبد اللہ وینس سابق ایم پی اے،چوہدری مظہر اقبال سابق ایم پی اے،چوہدری محمد ارشد لیڈر سابق ایم پی اے،پی ٹی آئی رہنماء راؤ شعیب احمد،سیاسی و مذہبی اور کاروبای شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔
بعد ازاں مرحوم حاجی محمد یاسین کو مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔
