224

تعلیمی سرگرمیاں بند نجی سکولوں کو لاکھوں روپے کی بچت

لاہور(روزنامہ اوصاف) کرونا کی لہر کے باعث تعلیمی سرگرمیاں  مکمل طور پر بند،نجی سکولوں کو لاکھوں روپے کی بچت، والدین بغیر پڑھائی کے بچوں کی پوری فیس ادا کرنے سے قاصر،سوشل میڈیا پر نجی سکولوں کے خلاف مہم شروع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی وبا سے تقریبا ایک سال  سے تعلیمی سرگرمیاں  مکمل طور پر بند ہیں۔ لیکن تعلیمی اداروں کی طرف سے بھاری فیسوں کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

جبکہ اس کے مقابلے میں لوگوں کی معاشی صورتحال تباہ  ہو کر رہ گئی ہے۔تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث ان کے اخراجات  میں  کئی گنا کمی آئی  ہے۔لیکن والدین سے فیسوں کی وصولی زبردستی کی جا ر رہی ہے۔

اس حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔تاکہ کوئی ایسا میکنزم تشکیل دیا جائے کہ والدین کو سکول فیس میں 50 فیصد تک چھوٹ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں