ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اسسٹنٹ کمشنر،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ہارون آباد محمد عثمان امین اور محمد عمران وٹو چیف آفیسر نے ہارون آباد میونسپل کمیٹی کے روزمرہ امور کو نہایت منظم اور مربوط خطوط پر استوار کرنے کے لیے بہترین پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کا عملی مظاہرہ کیا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا سسٹم بہترین صورت حال میں دکھائی دے رہا ہے اور گزشتہ چند سالوں کی نسبت واضح طور پر بہترین اور موثر نظر آتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار شہریوں ملک ارشد،محمد خان،ملک اکرم خلجی،محمد جمیل،محمد اشرف،عمران خان،محمد احمد،شاہ زیب،کرم الہی و دیگر نے کیا ہے.ان شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج کے نظام کو بھی بہترین بنانے کے لیے بھی اقدامات قابل ستائش و تحسین ہیں اور گٹروں کی بندش کے تدارک کیلئے مین ہول کی ترجیحی صفائی کا طریقہ کار لاگو کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گٹروں کی بندش اور سیوریج کے پانی سے سڑکوں پر پھیل جانے پر بھی بہت حد تک قابو پا لیا گیا ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک اہم پہلو ہے یہی وجہ ہے کہ شہریوں میں اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد اور چیف آفیسر کی اس کارکردگی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار پایا جاتا ہے جو خوش آئند امر ہے۔
