632

درختوں کے مصنوعی جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد درختوں کے مصنوعی جنگل میں آگ بھڑک اُٹھی، لاکھوں مالیت کے درجنوں درخت جل کر خاکستر ہو گئے، ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی گاؤں 76فو ر آر کے سیم نالہ کے قریب درختوں کے مصنوعی جنگل میں اچانک آگ لگ گئی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ پورے جنگل میں پھیل گئی، جس سے لاکھوں مالیت کے درجنوں قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے، اطلاع پر ریسکیو 1122و دیگر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو ٹیم کی مسلسل ایک گھنٹے کے آپریشن سے آگ پر قابو پالیا، ریسکیوذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی ہے تاہم درجنوں قیمتی درختوں کو بچالیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں