623

چک 123سکس آر میں منعقدہ پیر زادہ T10کرکٹ میلہ کا فائنل میچ سٹار کرکٹ کلب ہارون آباد نے جیت لیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد گورنمنٹ ہائی سکول چک 123سکس آر میں منعقدہ پیر زادہ T10کرکٹ میلہ کا فائنل میچ سٹار کرکٹ کلب ہارون آباد نے جیت لیا،فائنل میچ کا مقابلہ ایگل سٹار کرکٹ کلب فقیروالی اور سٹار کرکٹ کلب ہارون آباد کے مابین کھیلا گیا۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی چاچاکرکٹ صوفی جلیل تھے ان کے ہمرا سید انوارالحسن شاہ،پیر مسعود قاسم قاسمی،ایس ایچ او تھانہ فقیروالی اسلم بلوچ،محمد عقیل،صاحبزادہ محمود قاسم نے بھی بطور مہمان شرکت کی۔پیرزادہ T10کرکٹ میلہ کے فائنل کے موقع پر مشہور چاچا کرکٹ کی خصوصی آمد ہوئی اور انہوں نے اپنے مخصوص انداز میں شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کیا.چاچا کرکٹ نے کہا کہ اس دوردراز علاقہ میں بھی کرکٹ کا جوش و جذبہ قابلِ دید ہے اور اس سے پاکستان میں کرکٹ کی مقبولیت اور پذیرائی کا واضح اظہار ہوتا ہے ۔

نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیلنٹ اپنی مثال آپ ہے اور کھلاڑیوں نے ہر قسم کی صورتحال میں اپنی توجہ کھیل پر مرکوز رکھی ہے جس سے ان کا کھیل سے لگاؤ بھی جھلک رہا ہے.یہ شاندار کھلاڑی مستقبل کا اثاثہ ہیں.بعد ازاں چاچا کرکٹ صوفی جلیل نے جامعہ قاسم العلوم انٹر نیشنل لائبیریری کا بھی دورہ کیااور قلمی نسخوں سمیت دیگرنسخوں کا بھی معائنہ کیا اور لائبریری انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں