680

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ای سی جی مشین جلد از جلد مہیا کرنے کا مطالبہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ای سی جی مشین جلد از جلد مہیا کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایکسرے مشین اور ای سی جی مشین پرانی ہونے کی وجہ سے ان کا رزلٹ صحیح نہیں آتا ۔

جس پر مریضوں کو پرائیوٹ طور پر ایکسرے اور ای سی جی کروانے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے، جس سے مریضوں کیساتھ ساتھ اُن کے لواحقین شدید پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں، شہریوں عثمان، سمیر خان، عدن، وقاص و دیگر نے اعلیٰ حکام سے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ای سی جی مشین جلد از جلد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں