660

سکول داخلہ مہم 2023 آگاہی واک

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پڑھو اور جگمگاؤ ” کیونکہ تعلیم سے ہی ممکن ہے روشن مستقبل۔ سکول داخلہ مہم 2023 آگاہی واک نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ضلع بھاولنگر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع بھاولنگر کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز سٹی ہائی سکول سے سٹی چوک بھاولنگر تک کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکشین آفیسر بھاولنگر فوکل پرسن داخلہ مہم 2023، محمد ہاشم وٹو اور شاہد وقار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن این سی ایچ ڈی، فیلڈ آفیسرز این سی ایچ ڈی، پرنسپل و اساتذہ کرام گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھاولنگر اور کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اہلیان بھاولنگر نے سکول داخلہ آگاہی مہم 2023 میں خصوصی شرکت کی۔

سکول داخلہ آگاہی مہم 2023 کا بنیادی مقصد 100 فی صدی داخلہ کے ٹارگٹ کے حصول کو ممکن بنانا ہے، آگاہی واک سکول داخلہ مہم 2023 کے دوران دو قابل ادخال بچوں کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کا آغاز کیا گیا۔ آگاہی واک سکول داخلہ مہم 2023 کے اختتام پر تمام سکول سے باہر بچوں کا سکول داخلہ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں