563

ڈائلسز کی جدید سہولیات سے آراستہ حاجی محمد یٰسین ڈائلسز وارڈ کا باضابطہ سنگ بنیاد

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) وائٹل گروپ ہارون آباد کے روح رواں اور نامور بزرگ مخیر شخصیت حاجی محمد سعید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد میں اپنے مرحوم بھائی حاجی محمد یٰسین کی یاد میں گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائلسز کی جدید سہولیات سے آراستہ حاجی محمد یٰسین ڈائلسز وارڈ کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھ دیا ہے.

اس پر وقار تقریب میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال،ڈی ایچ اوڈاکٹر وحید افسر باجوہ،ڈاکٹر شوکت وٹو ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر،اللہ رکھا خان ڈی ایس وی،ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر محمد عامر،ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد انور سکھیرا،چوہدری غلام مجتبی،چوہدری فرخ ثناء،چوہدری کاشف ثناء،سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک محمدریاض خلجی،سینئر صحافی شاہد محمود رحمانی،یاسر چوہدری سمیت ڈاکٹرز،سماجی شخصیات، نے شرکت کی۔حاجی محمد سعید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی حاجی محمد یٰسین مرحوم فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے اور انہوں نے ہمیشہ غریب اور مستحقین کے لیے ہر ممکن حد تک سہولیات فراہم کرنے کا وژن اپنی زندگی میں مشعل راہ بنائے رکھا اور ان کی وفات پر علاقے کے عوام کی محبت اور عقیدت کے جذبات اس بات کی علامت ہے کہ وہ غریبوں کے درد دل رکھنے والے انسان دوست شخصیت رہے۔

ڈائلسز کے مریضوں کے لیے انہوں نے زندگی بھر بھرپور کام کیا اور اب ہم نے اس باسعادت مشن کو مزید فعال،متحرک اور مریضوں کی فلاح کا مثالی وارڈ بنانے کا عزم کر رکھا ہے جس سے حاجی محمد یٰسین کا مشن اور وژن نہ صرف جاری رہے گا بلکہ اس میں جدید سہولیات کی فراہمی کو بھی وقت کے تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے گا بلاشبہ خدمت خلق کرنے والے حاجی محمد یٰسین کی محبت غریب عوام کے دلوں اور جذبات میں بھرپور انداز میں جھلکتی ہے اور یہ سب کچھ ہمارے فلاحی مشن کے لیے ایک قوت محرکہ کا پہلو اجاگر کرتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں