ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں عید الفطر کے 50سے زائد اجتماعات انعقاد پذیر ہوں گے اور نمایاں مقامات کے اوقات درج ذیل ہوں گے مرکزی عید گاہ 7:30بجے قاری غلام رسول،مرکزی امام بارگاہ میں 7.30بجے مولانا ماجدحسین،،محبوب مسجد 7:30بجے پیر سید احمد کمال شاہ,سلفیہ مسجد 6:30بجے محمد امین،محمدیہ مسجد 6:15قاری محمد شفیق،تھانہ والی مسجد 6:45محمد مالک ارشد،مسجد تقوی 7:30قاری احسان،مسجد اویس قرنی ؒ 7:00مولوی محمد اویس،جامع مسجد بلال سکول گراؤنڈوالی 7:00بجے مفتی عتیق الرحمان،مسجد ریلوے گراؤنڈ 7:30بجے مولانا عبد الرحیم،مدنی مسجد گودی 7:15مولانا محمد امجد،مسجد ڈاہرانولہ موڑ 8:00بجے مولانا محمد اسلم،حسینی مسجدنقشبندی 7:00بجے قاری وقاص،فیصل مسجد 7:30بجے قار ی اصغرقادری،جامع مسجد میلاد چوک 7:00حافظ نذر محمدتوگیروی پڑھائیں گے ان کے علاوہ دیگر مقامات میں نمازعید کے اجتماعات بھی ہوں گے،صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے،چیئرمین مسلم لیگ ضیاء حاجی محمد یٰسین،سربراہ وائٹل گروپ محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید احمد،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت محمود بسراء،راؤ شعیب احمد،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک سجاد علوی،راجہ شاہد مسعود جنجوعہ،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر ولید ناصر چوہدری،پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء حاجی شہاب الدین غوری،شیخ گلزار احمد، سمیت دیگر سیاسی رہنماء بھی ہارون آباد میں نمازعید ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے چوہدری نور الحسن تنویر اور ایم پی اے ڈاکٹر مظہر اقبال ایم پی اے سیاسی صورتحال کے پیش نظر عید ہارون آبا دمیں ادا نہیں کریں گے۔