ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ممتازرائس ایکسپورٹرز ملک رضوان راٹھور نے کہا ہے کہ عالمی آبادی میں جس تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اس تناظر میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے زرعی تحقیق اور نئی ٹیکنالوجی کی تلاش اشدضروری ہے،انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ نے چاول کے بیجوں کی دو نئی اقسام تیار کرکے بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے،پرائیویٹ سیکٹر کے ایک تحقیقی نے نئی تحقیق کرکے عالمی منظر نامے پر ملک کے لیے نام کمایا ہے۔
اس سے نہ صرف چاول کی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہو گی،انہوں نے مزید کہا کہ گارڈ ایگریکلچر ریسرچ نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی محققین میں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کرنے کی تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ اس اعزاز سے عالمی سطح پر پاکستان کی زرعی تحقیقی صلاحیتیں اجاگر ہوں گی۔
