585

جامع مسجد فیضان حضرت کرمانوالہ شریف کے ہونہار طالب علم حافظ محمد عمر نقشبندی نے قلیل مدت میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی

ارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد جامع مسجد فیضان حضرت کرمانوالہ شریف کے ہونہار طالبعلم حافظ محمد عمر نقشبندی نے قلیل مدت میں قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔

جامع مسجد فیضان حضرت کرمانوالہ شریف میں اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین، علامہ قاری لیاقت علی، قاری محمد عقیل، علامہ محمد مزمل، محمد اویس، محمد انور، محمد سلیم سمیت دیگر علمائے کرام، حفاظ کرام اور ادارہ ہذٰا کے طلباء نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے کہا کہ جامع مسجد فیضان حضرت کرمانوالہ شریف کے ہونہار طالبعلم حافظ محمد عمر نقشبندی نے قلیل مدت میں قرآن پاک حفظ کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان ذہین اور با صلاحیت سپوتوں سے بھرا پڑاہے۔

انہوں نے یہ کارنامہ ایک سال سے بھی کم مدت میں انجام دیا، لوگوں کی جانب سے حافظ محمد عمر کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے،حافظ محمد عمر کو بہت بہت مبارک ہو! اللہ ہمیں قرآن مجید کی صحیح تعلیمات بھی اپنے معاشرے میں لاگو کرنے کی توفیق دے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں