506

محبت ہو جائے تو صدقہ دینا شروع کر دیں

*محبت ہو جائے تو صدقہ دینا شروع کر دیں، محبت ہو گی تو مل جائے گی، بلا ہوئی تو ٹل جائے گی۔* ☺*”ہمیشہ ایک ہاتھ میں مکھن اور دوسرے ہاتھ میں چونا رکھیں، موقع کی مناسبت سے لگاتے جائیں، کامیابی قدم چومے گی۔* ? ’’ہمیشہ مسکراتے رہا کرو تاکہ دنیا کنفیوژ رہے کہ تمہیں خوشی کس بات کی‘‘۔ ?*چاہے جتنا مرضی پانی بچا لو، جس نے نہیں نہانا، اس نے نہیں نہانا اور چاہے جتنے مرضی ڈیم بنا لو مگر وہ تیسری جماعت والا کوّا پیاسا ہی رہے گا۔* ?*بعض خاوند اپنی بیویوں کو بے پناہ چاہتے ہیں اور بعض تو بس پناہ چاہتے ہیں۔**بیوی نے لاڈ بھرے انداز میں شوہر سے کہا* *’’شادی کیا ہوئی، آپ نے تو مجھے پیار کرنا ہی چھوڑ دیا‘‘* *شوہر کا جواب تھا* *’’ارے پگلی،، امتحان ختم ہونے کے بعد بھلا کون پڑھتا ہے‘‘۔**الزام تراشی کی انتہا، بیگم شوہر سے بولی، “یہ کیسا آٹا اٹھا لائے، میری تو ساری روٹیاں ہی جل جاتی ہیں”۔**سردار کو پھانسی کی سزا سنا کر جب جج نے پوچھا* *’’کوئی آخری خواہش؟‘‘* *تو سردار بولا* *’’میری جگہ تُسی لٹک جاؤ‘‘**اتنا پیسہ کماؤ کہ چلغوزے سستے لگنے لگیں اور اتنا حوصلہ بڑھاؤ کہ چلغوزے مہمانوں کے سامنے رکھتے ہوئے موت نہ پڑے۔**حوصلہ سیکھنا ہے تو پریشر ککر سے سیکھو، آگ پر بیٹھا سیٹیاں بجا رہا ہوتا ہے۔**وہ پوچھنا یہ تھا کہ اگر نکاح کے وقت گواہ نہ ملے تو وطن کی مٹی گواہ ہو سکتی ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں