695

سبزی و پھل فروش اپنی مرضی کے مالک بن گئے

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں سبزی و پھل فروش اپنی مرضی کے مالک بن گئے، سبزی و پھل من مانے نرخوں پر فروخت، ریٹ لسٹ کی رسمی موجودگی، عوام منہ مانگی رقم ادا کرکے سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور، شہریوں کا حکام بالا سے روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں سبزی و پھل فروش اپنی مرضی کے مالک بن گئے ہیں کسی بھی دکان میں سبزی کی ایک ریٹ مقرر نہیں جبکہ دیدہ دلیری سے گراں فروشی کے بعد سبزی و پھل فروشوں نے ریٹ لسٹ کی رسمی موجودگی کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

اور سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی و پھل فروخت نہیں کیے جاتے، جبکہ ناپ تول میں کمی بھی معمول بن چکا ہے، شہریوں عبداللہ، عثمان، شعیب، عقیل، ابراہیم و دیگر نے گراں فروشوں نے سبزی و پھل کے من مانے ریٹ لگائے ہوئے ہیں، عوام ریٹ لسٹ سے دس سے بیس فیصد زائد کے نرخ لگائے جاتے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، بیچاری عوام منہ مانگی رقم ادا کرکے سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہے، شہریوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی سمیت متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سبزی و پھل فروشوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک جائے تاکہ عوام کو سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزی و پھل مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں