147

ڈیجیٹل مردم شماری 2023 میں حصہ لینے والے اساتذہ رل گئے۔ڈیوٹی لگانے

ہارون آباد   (عوامی پریس کلب)   ہارون آباد ڈیجیٹل مردم شماری 2023 میں حصہ لینے والے اساتذہ رل گئے۔ڈیوٹی لگانے والے ارباب اختیار نے بے قاعدگیوں کی حد کردی، من پسند اور قریبی رشتے داروں کو چھوٹے بلاکس جبکہ دیگر کو بڑے بلاکس میں ڈیوٹیاں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  4 اپریل2023 کو شروع ہونے والی مردم شماری ہنوز جاری ہے لیکن اساتذہ کے ساتھ آغاز ہی سے ناانصافی ہو رہی ہے مردم شماری کی ٹریننگ کے دوران اساتذہ کو بتایا گیا ایک بلاک میں 400گھرانوں کو شمارکیا جائے گا لیکن انہیں 800 سے بھی زائد گھرانوں کو شمار کرنا پڑا۔جبکہ انہیں کوئی اضافی شمارکنندہ بھی نہیں دیا گیا۔

مردم شماری کا وقت صبح آٹھ سے چار بجے تک مقرر کیا گیا لیکن معزز  اساتذہ کو رات 8 بجے تک ڈیوٹی کرنا پڑ رہی ہے ستم ظریفی ملاحظہ ہو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں بھی دن بھر کام کرنا پڑا شمار کنندہ کو  ایک مہینے ڈیوٹی کا بتایا گیا تھا لیکن تین ماہ ہو گئے ہیں ابھی تک مردم شماری جاری ہے سیکورٹی اور پٹرول کی مد میں بھی کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔جبکے معاوضہ کی بھی کوئی امید نظر نہیں آتی۔مردم شماری کرنے والے معزز اساتذہ کرام نے حکومت وقت سے رحم کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں