53

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے سلسلہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری،ہارون آباد کے حلقہ پی پی 241سے 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری شوکت محمود بسراء سابق ایم پی اے،مسلم لیگ (ضیاء) کے صوبائی صدر غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے،مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری سابق ایم پی اے،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر راؤشعیب احمد،چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ ،شاہد عمران تیجہ ایڈووکیٹ،میاں عبد الواحد،حاجی اشرف الاسلام،ہمایوں اسلام،پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنماء،خواجہ اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ،تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ سمیت 16امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئیے۔

تمام امیدواران اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لیے آئے اور کاغذات نامزدگی جمع کروائے،چوہدری شوکت محمود بسراء اپنے ساتھیوں میاں عبد الواحد،شاہد عمران تیجہ،عثمان بسراء،چوہدری اعظم علی ایڈووکیٹ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے،چوہدری غلام مرتضی سابق ایم پی اپنے ساتھیوں ملک رشید،سیف اللہ خان،عظیم عقیل گوہیر،طاہر توگیروی سمیت دیگر بھی ہمراہ آئے،ڈاکٹر مظہر اقبال سابق ایم پی اے کے کاغذات نامزدگی انکے نمائندے جان ساقی نے جمع کروائے۔

پاکستان تحریک لبیک پاکستان کے رہنماء غلام نبی سپراء بھی اپنے حامیوں کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے آئے،پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راؤ شعیب احمد تحصیل صدر ملک ناصر اعوان،سٹی صدر کاشف علی شاہ،یوتھ ونگ کے ضلعی صدرعثمان رزاق واہلہ،آئی ایس ایف کے ضلعی صدر حیدر علی چدھڑ،سینئر نائب صدر اعجاز احمد سوہی،صدر بار راو رفیق احمد ایڈووکیٹ،راؤ غلام محیی الدین،جنوبی پنجاب کے نائب صدر چوہدری عبداللہ وینس سمیت دیگر افراد بھی ہمراہ تھے۔جماعت اسلامی کے پرفیسر ریٹائرڈ محمد معروف اعظم،اعجاز احمد گجر ایڈووکیٹ،ریٹائرڈ پروفیسر جمیل احمد بھی انکے ساتھ تھے۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء،خواجہ اللّٰہُ رکھاسیاف ایڈووکیٹ نے محمدکاشف علی، چوھدری طارق محمود چٹھہ ضلعی صدر منہاج القرآن، صاحبزادہ حافظ ابوبکرمحمدرضاسلطانی ضلعی جنزل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک بہاولنگر. چوھدری محمدعلی ہیڈسوشل میڈیاجنوبی پنجاب،ڈاکٹر محمد سرورتحصیل صدرPAT،چوھدری سجاد، محمدناصرمصطفوی چوھدری ظفراقبال کاہلوں تحصیل صدر TMQ دیگرعہدیدران نے بھرپواندازکیساتھ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں