853

معروف ادیب ،مزاح نگار ،عظیم فنکار ،انکل سرگم جیسے لازوال کردار کے خالق فاروق قیصر آج انتقال کر گئے

معروف ادیب ،مزاح نگار  ،عظیم فنکار ،انکل  سرگم جیسے لازوال کردار کے خالق فاروق قیصر آج انتقال کر گئے۔ان کی عمر 74 برس تھی وہ31 اکتوبر 1945 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔

والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا۔ جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیا ۔جبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔

فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، ان کی بنیادی وجہ شہرت  ان کا افسانوی  کردار انکل سرگم بنا۔یہ کردا رانھوں نے  پہلی بار 1976 میں بچوں کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں