509

شرارتی بندر نے اہل علاقہ کو پریشان کردیا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آبادکے نواحی علاقہ فقیروالی میں شرارتی بندر نے اہل علاقہ کو پریشان کردیا، بند ر کی دو دن سے گھروں کی چھتوں پر ڈیرہ، شہری خوف زدہ۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کے نواحی علاقے فقیر والی میں پچھلے دو دنوں سے اہل علاقہ کو پریشان کردیا ہے، اس موقع پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ مختلف گھروں کے صحن، چھتوں اور پانی والی ٹینکیوں پر بندر کے گھو منے سے شہری خوف زدہ ہیں۔

جو اس کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو اس کی طرف بھاگتا ہے، آخری اطلاعات آنے تک بندر کو پکڑنے کے لئے محکمہ تحفظ جنگی حیات کی ٹیم موقع پر تاحال پہنچ نہ سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں