548

فقیر والی میں ایک روزہ کبڈی میلہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد اور فقیروالی میں کبڈی جیسے کھیلوں کے اانعقاد سے اس کھیل کو مزید فروغ ملے گا قومی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی لالہ عبید اللہ کمبوہ اور لالہ سیف اللہ کمبوہ کی میڈیا سے گفتگو۔

پنجاب کے ثقافتی کھیل کبڈی کو فروغ دینے کے لئے وائٹل گروپ کی جانب سے معروف مذہبی شخصیت مولانا قاسم قاسمی مرحوم کی یاد میں کبڈی میچ کا انعقاد کیا جس میں کھلاڑیوں نے ڈویژن بھر سے شرکت کی فقیر والی میں منعقدہ ایک روزہ کبڈی میلہ جس میں شائقین کے جم غفیر نے کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی کبڈی میچ میں کھلاڑیوں نے اپنے داو پیچ خوب دکھائے اور کھلاڑیوں کو شائقین نے بھی دل کھول کر داد دی۔

فقیر والی میں منعقدہ اس میچ میں کھلاڑیوں نے شائقین کو اپنے جوہر سے خوب محضوض کیا۔سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجاز الحق،چیئرمین مسلم لیگ (ضیاء) حاجی محمد یٰسین اورصوبائی صدر مسلم لیگ (ضیاء) چوہدری غلام مرتضی،مولانا حافظ مسعود قاسم قاسمی سمیت دیگر شخصیات بھی کبڈی کے اس میچ سے لطف اندوز ہوئے ہارون آباد قومی کرکٹ ٹیم لالہ عبید اللہ کمبوہ،لالہ سیف اللہ کمبوہ،محمد عالم کمبوہ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فقیروالی میں کبڈی جیسے کھیلوں کے اانعقاد سے اس کھیل کو مزید فروغ ملے گا جیتنے والی ٹیم کو وائٹل گروپ کی جانب سے نقد انعامات دئیے گئے اور حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں