166

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک اور بڑی کارروائی،

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ایک اور بڑی کارروائی،330 کلو گرام مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردی گئیں۔

سپلائر کے خلاف مقدمہ درج،1 شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے تھانہ سٹی کی حدود میں گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔مردہ مرغیاں ہوٹلز،شوارما پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔

اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا صحت دشمن عناصر کیخلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں