123

ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والے سانحہ پر،پرنسپل و ایم ایس کی گرفتاری،اور پولیس کا نہتے ڈاکٹرز و سٹاف پر بہیمانہ تشدد کے خلاف ہارون آباد میں بھی ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف کا احتجاج،احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی،احتجاجی ڈاکٹر زاور پیر میڈیکل سٹاف نے بازوں پر احتجاجا سیاہ پٹیاں باندھ رکھی تھی۔

احتجاجی ڈاکٹرزا ور پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ ساہیوال واقعہ کی انکوائری کروائے بغیر ہی سینئر ڈاکٹرز کو گرفتار کرنے اور ہتک آمیز رویہ اپنانے کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔جن ڈاکٹرز کو معطل کیا ہے،ان کی معطلی کو ختم کر کے فی الفور بحال کیا جائے۔

اورجوڈیشل انکوائری کروا کے معاملہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور پولیس افیسران کی جانب سے لاٹھی چارج اور سینئر ڈاکٹرز کی غیر قانونی گرفتاریاں کی گئیں ان افیسران کے خلاف بھی سخت ایکشن لیتے ہوئے محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے انکو معطل کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار بڑھادیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں