733

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2021 سمسٹر میں میٹرک، ایف اے،درس نظامی آئی کام میں 15 جولائی سے داخلے شروع ہو رہے ہیں

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد، ملک احمر ذوالفقار نون ریجنل ہیڈ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2021 سمسٹر میں میٹرک، ایف اے،درس نظامی آئی کام میں 15 جولائی سے داخلے شروع ہو رہے ہیں، کیمپس میں خزاں 2021 کے داخلوں کے لیے بھاولنگر کے لوگوں کے لیے علم آپ کی دہلیز پر نام سے ایک مہم شروع کی جا رہی ہے، اس مہم کے تحت مقامی باسیوں کے لیے ان کی چار دیواری کے اندر تعلیم کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی پہلے مرحلے میں اوپن یونیورسٹی کے داخلہ فارموں اور معلومات کے لیے 20 سیل پوائنٹ بنائے جا رہے ہیں، جن میں طلبا کو پراسپیکٹس کے علاوہ معلومات فراہم کی جائیں گی، طلبا آن لائن داخلہ بھی جمع کرا سکتے ہیں۔

یونیورسٹی نے موبائل فون اکانٹ کے ذریعے بھی فیس جمع کرانے کی سہولت دی ہے، مستحق طلبا کی مالی معاونت کے لئے یونیورسٹی نے مختلف سکیمیں شروع کر رکھی ہیں، اس سلسلے میں شعبہ مشاورت اور رہنمائی کو خصوصی طور پر ہدایت جاری کی گئی ہیں پسماندہ اور نظر انداز علاقوں میں تعلیمی سہولتیں پہنچانے کے مشن پر گامزن ہیں۔ ریجنل ہیڈ بھاولنگر نے کہا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم کے وژن پر دن رات کام کر رہے ہیں۔ تعلیمی معیار کی بہتری کے لئے اقدامات پر عوامی حلقوں کی جانب سے ڈاکٹر ضیا القیوم کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اور وائس چانسلر ڈاکٹر ضیا القیوم کے ویژنری اقدامات سے ہمارے ادارے پر پبلک کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں