386

منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) منی بجٹ سے مہنگائی کا طوفان برپا ہو جائے گا، غریب عوام پہلے ہی سے مہنگائی کے ہاتھوں تنگ تھی لیکن اب اس کو مزید مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار صدر عوامی تحریک ہارون آباد محمد ناصر مصطفوی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر نائب صدرچوہدری سجاد نعیم، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری محمد علی اور کوارڈی نیٹر طیب شہزاد بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب آدمی کی کمر توڑ رکھی تھی رہی سہی کسر منی بجٹ نے پوری کردی ہے اس منی بجٹ سے ملک میں مہنگائی کا ایسا سونامی آئے گا کہ یہ حکومت کو بہا لے جائے گا انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے اس نے غریب آدمی کا جینا محال کر رکھا ہے اب تو عوام سر عام یہ کہنے پر مجبور ہو چکی ہے کہ خدا راہ ہمیں نیا پاکستان نہیں چاہیے غریب عوام کو پرانا پاکستان واپس لوٹا دیں کیونکہ نئیے پاکستان نے غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی سے محروم کر دیا ہے اور حکومتی کابینہ سب اچھا کا راگ الاپ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حکومت میں غریب آدمی کے لیے بحران ہی بحران ہیں کھبی چینی کا بحران اور کبھی آٹے کا اب تو یوریا کھاد کے بحران نے کسانوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیں ہے یوریا کھاد کا ملک میں ایسا بحران آیا ہوا ہے کہ کسان کھاد کی ایک ایک بوری کے لیے زلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں