355

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ جیل بھاولنگر میں لٹریسی فیز 2022-23کی اختتامی تقریب کا انعقاد۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب)نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ جیل بھاولنگر میں لٹریسی فیز 2022-23کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت میاں محمد ارشد چودھری سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل نے کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹرNCHD قیصر عباس چٹھہ تھے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر NCHDبھاو لنگرشاہدوقارنے شرکاء کو بتایا کی لٹریسی فیز کے دوران 2سنٹرز جیل کے اسیران کے قائم کئے گئے جس میں 5ماہ عملی خواندگی پر مبنی کورس پڑھایا گیا۔ جس کی تکمیل کے بعد ان پڑھ قیدیوں کوبنیادی لکھائی پڑھائی میں عبور حاصل ہوا۔سپرنٹنڈنٹ جیل نے قیدیوں میں تعلیم و خواندگی کے فروغ کے لئے تعاون کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

قیصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا شرح خواندگی ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں بہت پیچھے ہے۔اسلئے NCHDنے حکومت پاکستان کے مینڈیٹ کے تحت تعلیم بالغاں پروگرام شروع کیا جس میں 15تا45سال عمر کے ان پڑھ لوگوں کو بنیادی وعملی خواندگی کیساتھ ساتھ مختلف مہارتوں کی تعلیم بھی فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کے تحت جیل میں سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا۔اسیران کو تعلیم اور اخلاقیات کی تعلیم سے روشناس کیا گیا جس کے اسیران کو معاشرہ کا اچھا شہری بننے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے NCHDکے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا وژن تعلیم کا فروغ ہے انہوں نےNCHDکا شکریہ کہ انہوں نے لٹریسی پروگرام ڈسٹرکٹ جیل میں شروع کیا۔ یقینا جیل میں خواندگی مراکز سے قیدیوں میں شعور اجاگر ہوگا۔انکی معاشرتی و معاشی فلاح و بہبود میں اضافہ کا باعث ہوگا اورجرائم میں کمی آئے گی۔ تقریب کے اختتام میں لٹریسی سنٹرز سے فارغ التحصیل اسیران اور اساتذہ کرام میں کورس تکمیل کی تعریفی اسناد/سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں