343

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید علی رضا کا اچانک دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈی پی او سید علی رضا کے ہمراہ ہارون آباد کا اچانک دورہ کیا، مشترکہ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال، تھانہ جات، سپورٹس جیمنیزیم اور قاضی والا روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے ڈی پی او سید علی رضا کے ہمراہ مشترکہ طور پر ہارون آباد کا اچانک دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد محمد عثمان امین و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی، ڈی پی او سید علی رضادونوں افسران پہلے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچنے جہاں پرایم ایس ڈاکٹر عامررضا، ڈاکٹر انور سیکھرا و دیگر نے اُن کا استقبال کیا۔

انہوں نے طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی سمیت ڈاکٹرز اور عملہ کی حاضری اور مریضوں کو ادویات کی دستیابی اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔اسکے بعد ڈی سی اور ڈی پی او نے تھانہ جات کی بلڈنگ، حوالات اور ریکارڈ وغیرہ چیک کیا اور ہارون آباد کے سپورٹس جمنیزیم کا بھی دورہ کیا۔

جمنیزیم پر 16 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے اس جمنیزیم میں بیڈمنٹن، والی بال، ٹیبل ٹینس،ریسلنگ دیگر گیمز کے مقابلے منعقد ہونگے، ڈی سی سلمان خان لودھی اور ڈی پی او سید علی رضا نے کھیل اور کھلاڑیوں کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ جمنیزیم پراجیکٹ کی تکمیل کو سپورٹس کی ترویج میں خوش آئند قرار دیا۔دونوں افسران نے ہارون آباد میں قاضی والہ روڈ کی تعمیر کا بھی معائنہ کیااور انہیں جلد تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں