181

معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا دلبر راحیل نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا دلبر راحیل نے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی،احباب کی جانب سے مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری،اس حوالہ سے مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سابق صدر بار ایسوسی ایشن ہارون آباد چوہدری غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ،سید اختر رسول شاہ،میاں عظیم،محمد عابد مہار،محمد علی،محمد کاشف سمیت دیگر کارکنان بھی شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا دلبر راحیل کا کہنا تھا کہ میں تقریب میں شامل تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بھر پور طریقے سے میرا استقبال کیا اور میں تحریک لبیک پاکستان کے قائدین کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی میں پارٹی کے قواعدو ضوابط کی پابندی کروں گا اور اپنے ورکر ساتھیوں کے شانہ بشانہ چلوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں