463

اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد جماعت اسلامی کے ضلعی امیر چودھری ولید ناصر نے کہا ہے اسرائیل کی جانب سے عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز کی تباہی اور نہتے سویلئن فلسطینیوں پر بمباری کی شدید مزمت کرتے ہیں نہتے فلسطینیوں اور درجنوں معصوم بچوں کو بھی شہید کیا گیا ہے ۔جو نہ صرف جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے بلکہ اسرائیل کی جارحیت اور اقوام عالم کو للکارنے کے مترادف ہے ۔

انسا نی حقوق کے علمبردار یورپی ممالک اور امریکہ کی جانب سے فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی پر مجرمانہ خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ا نسانی حقوق کے علمبردار یورپی ممالک اور امریکہ کی جانب سے۔فلسطین میں میڈیا ہاوسز کی تباہی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزی پر عالمی ضمیر کو جھنجھوڑیں کہ اسرائیل دنیا کو تیسری جنگ عظیم کی طرف دھکیل رہا ہے۔

اسرائیل انتہا پسند اور دہشت گرد ملک ہے، دنیا ساتھ دے نہ دے مسلم امہ متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے، فلسطین، کشمیر اور برما سمیت تمام ایشوز پر شتر مرغ کی طرح منہ چھپانے سے کچھ نہیں ہوگا، قبلہ اول اور مسلمان بھائی بہنوں کی زندگی کی حفاظت ہمارا دینی فریضہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں