194

ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں نے تھانہ کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو میں تبدیل کردیا، ویڈیو وائرل

ہارون آباد  (عوامی پریس کلب)  ہارون آباد میں ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں نے تھانہ کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو میں تبدیل کردیا، ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود تاحال قانون حرکت میں نہیں آیا، پولیس ملازمین کی موجودگی میں خواجہ سراؤں کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بنانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس ہارون آباد میں ٹک ٹاکر خواجہ سراؤں پلک اور لو(love) کی جانب سے ٹک ٹاک ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی گئی ویڈیو میں پولیس ملازمین کی موجودگی میں خواجہ سراؤں کو ادائیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس تاحال خاموش ہے تھانہ کی سرکاری بلڈنگ کو ٹک ٹاک سٹوڈیو بنائے جانے کی ویڈیو پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی، دوسری جانب خواجہ سرا ء لو نے ویڈیو کے ذریعے مذکورہ حرکت کرنے پر پولیس کے اعلیٰ حکام سے معافی مانگ لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں