1,086

نوجوان نسل کو سپورٹس کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔محمد عالم جٹ ماس ریسلر

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد طلباء تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشونما ہو سکے، عالمی میڈلسٹ محمد عالم جٹ ماس ر یسلر،۔

تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں سپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے نوجوانوں میں کھیل کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آج دی ایجوکیٹرز سکول ہارون آباد کیمپس کی جانب سے دی گئی دعوت پر فخر پاکستان عالمی میڈلسٹ محمد عالم جٹ ماس ر یسلر نے ادارے کا وزٹ کیا۔

جس میں میاں محمد احمد سکھیرا ڈائریکٹر دی ایجوکیٹر ہائی سکول ہارون آباد اوررانا احمد سے ملاقات ہوئی جس میں سکول میں ہونے والے سپورٹس گالا کے بارے بات چیت ہوئی اور شرکاء کے درمیان سکول میں سپورٹس کے فروغ دینے کا عہد کیا گیا، اس حوالے سے لالہ عالم جٹ اپنے ظہار خیالات کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لیں تاکہ ان کی ذہنی و جسمانی نشونما ہو سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ کھیلوں کے میدان آباد کر کے ہی نوجوانوں میں آگے بڑھنے کی صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکتا ہے اور بہت سی معاشرتی برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونگے تو نئی نسل کو کئی دوسری منفی سرگرمیوں سے بھی دور رکھا جا سکے گا اور انہی کھیل کے میدانوں سے باصلاحیت کھلاڑی ابھر کر سامنے آتے ہیں جو دنیا میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے ملک و قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں