1,014

محبت،احساس اور وقت گزاری

تحریر: محترمہ تسکین زہرہ

محبت کا ہو جانا ایک فطرتی عمل ہے کسی کا اچھا لگنا کسی کا پیارا ہونا۔ لیکن کچھ لوگ ہماری زندگیوں میں ٹھہر سے جاتے ہے چاہتے نہ چاہتے ہمیں انکی عادت سی ہونے لگ جاتی ہے۔۔۔ ہمیں ایسے ہی عادت محبت میں بدل جاتی ہے ہم اُن لوگوں کو کھونے سے ڈرتے ہے لگتا ہے جیسے یہ لوگ گئیں تو ہم مر جائیں گے ایسا کچھ نہیں ہوتا یہی ہماری کمزوری سامنے والے کی طاقت بن جاتی ہے ہم اُن لوگوں کے پیچھے ایسے بھاگتے ہے جیسے ہمیں دُنیا میں اور کوئی کام ہی نہیں رہا۔

میری اپنی زندگی کا تجربہ ہے کے جن لوگوں کو میں اہمیت دینے لگ جاؤں وہ لوگ مجھے فضول سمجھنے لگ جاتے ہے ۔۔۔۔۔۔ آسان نہیں ہوتا اپنوں کو نظر انداز کر کے کسی ایسے شخص کے پیچھے بھاگنا جو آپ کو فضول سمجھ لے کچھ لوگ بہت اچھا بہانہ بناتے ہیں کے مصروف بہت ہوتے ہیں ہم۔۔۔۔تو یہ سراسر غلط بیانی ہوتی ہے جہاں ہم وقت نکالنا چاہے نکلتے ہیں۔۔۔۔ کیونکہ میں خود 18 گھنٹے کی ڈیوٹی کرنے کے باوجود جن لوگوں کی اہمیت ہوتی ہے انہیں وقت دیتی ہوں اُن سے لازمی بات کرتی ہوں۔۔۔۔یہاں تک اگر کوئی کام بول دے تو بھی وقت نکال کر کام بھی کر دیتی ہوں ۔

بات ہوتی ہے اہمیت کی کہ آپ کیسی کو کتنی اہمیت دیتے ہے فضول وقت تو کیسی کے پاس بھی نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔ جن سے ہم محبت کرتے ہے انہیں پتا ہوتا ہے کے سامنے والا یا والی ہماری ایک آواز پہ لبیک کہے گا/گی۔۔۔۔۔ تو وہ شخص ہمیں وقتاً فوقتاً استعمال کرنا شروع کر دیتا ہے کیونکہ ہم بھی خود کو استعمال ہونے کی یا ایسے کہہ لے کہ استعمال کرنے کی اجازت دے دیتے ہے۔۔۔۔۔۔ ہم اُسکی محبت میں اُسکی مرضی کی زندگی گزارتے ہیں۔۔۔۔۔وہی شخص جو محبت کے نام پے وقت گزاری کر رہا ہوتا ہے محبت کا جھوٹا اظہار کر کے۔۔۔۔۔۔وہ کیوں نہیں ہماری مرضی سے زندگی گزارتا۔۔۔۔۔ مجھے اپنوں کو کھونے سے بہت ڈر لگتا ہے۔۔۔۔مجھے اپنوں کو کھونے کا فوبیا ہے۔۔۔۔۔اتنا سخت ڈر لگتا ہے کے میں کئی دن تک سو ہی نہیں پاتی۔۔۔۔ یہاں تک کے میں اُنکی غلط باتوں پے بھی خاموش ہو جاتی کے میں کُچھ ایسا ویسا کُچھ بول نا دوں کہیں ناراضگی نا ہو جائے۔۔

تو ایک بات بہت اچھے سے سمجھ میں آئی ہے کہ شاہد میری زندگی میں محبت نام کا وجود نہیں۔۔۔سب رشتوں کو ضرورت ہے۔۔۔۔ میرا خوف سب کی طاقت ہے۔۔۔۔۔ خدارا وقت گزاری کرے لیکن خوبصورت احساس کا سہارا نہ لے۔۔۔۔محبت ،دوستی،پیار ان کو بدنام نہیں کریں۔۔۔۔ لوگوں کے جذبات سے نہ کھیلے۔۔۔۔ جب آپ میں decision لینے کی جرت نہیں اتنا اعتماد نہیں تو کسی کے جذبات سے کیوں کھیلتے ہیں جو اپنی زندگی کو آپ کے لیے داؤ پے لگا دے جب کیسی ایسے شخص کے لیے آپ stand نہیں لے سکتے تو کوئی حق نہیں آپکو محبت کے نام پے کیسی کی ذندگی برباد کرنے کا۔۔۔

کوئی حق نہیں بنتا کیسی کے جذبات سے کھیلنے کا۔۔۔۔۔۔ کُچھ لوگ صحیح وقت کا انتظار کرتے ہے انسان جب تک زندہ ہے اُسکی مرضی کا وقت کبھی بھی نہیں آ سکتا۔۔۔۔ حالات ہمیشہ ایک سے ہی رہتے ہے بس سوچ کا فرق ہوتا ہے۔۔۔۔۔انسان بہت بیوقوف ہوتا ہے وقت کا انتظار کرتا ہے کیا وقت نے کبھی انتظار کیا۔۔۔۔ ہمیں وقت کے ساتھ جینا نہیں آتا جب وقت ہوتا ہے ہم ہاتھ پے ہاتھ دھرے بیٹھے رہتے ہے۔۔۔۔۔ اور جب وقت گزر جاتا ہے تو ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں