361

تین روزہ سپیشل ون ونڈو فری میڈیکل کیمپ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد ڈاکٹر محمد عامر رضا نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کے عوام کو صحت عامہ کی سہولیات فراہمی پراجیکٹ کے تحت پنجاب حکومت کی جانب سے تین روزہ سپیشل ون ونڈو فری میڈیکل کیمپ بسلسلہ ہیلتھ پراجیکٹ ویک مورخہ 20تا 22مارچ بروز سوموار،منگل اور بدھ انعقاد پذیر کیا جا رہا ہے۔

جس میں مختلف امراض شوگر،ٹی بی،ایڈز سمیت دیگر بیماریوں کی تشخیص،ٹیسٹ،ویکسینیشن اور علاج کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں اور ان امراض کے ماہر ڈاکٹرز اور عملہ ان سہولیات کے لئے اپنی خدمات پیش کریں گے۔

اس تین روزہ کیمپ میں لوگوں کو ہر ممکن حد تک طبی معاملات میں ریلیف فراہم کرنے کا عزم اور وژن اختیار کیا گیا ہے اور بنیادی اور اولین مقصد طبی سہولیات اور علاج کے مواقع کو ہر ممکن سطح پر مکمل کیا جائے گا.علاقے کے لوگوں کے لیے یہ ایک اہم اور خصوصی پروگرام ہے جس سے عوام کو استفادہ کرنا چاہیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں