218

پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پراجیکٹ کا دوبارہ اجراء کیا جائے۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب 2013 سے 2018 کے دور حکومت میں پنجاب کے دور دراز چکوک اور گاؤں کو شہروں سے رابطہ کیلیے میگا میگا پراجیکٹ پکیاں سڑکاں،سوکھے پینڈے متعارف کرایا گیا جس سے بہت سے دیہات کے لاکھوں کاشتکاروں کو اپنی زرعی اجناس منڈیوں تک پہچانے اور دیگر اشیاء کی ترسیل کا بہترین نظام میسر آنے لگا تھا اور گاؤں کے لوگوں کو بھی جدید ترین دور کی سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے میں مدد مل رہی تھی ۔

لیکن 2018 میں تحریک انصاف نے آ اقتدار میں آتے ہی اس بہترین عوامی پراجیکٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا اور پنجاب کے کروڑوں کاشتکاروں کی زندگی میں ترقی کا انقلاب برپا کر دینے والا یہ منصوبہ سیاسی انتقام کی بھینٹ چڑھا دیا گیا.کاشتکاروں شہزاد مالک،میاں محمد اقبال،محمد بلال،زیشان احمد،مظہر حسین،اظہر حسین،عبد الغفار،محمد اکرم،محمد ارشد،احمد رضا،محمد اشرف نے کہا ہے کہ پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے پراجیکٹ کا دوبارہ اجراء کیا جائے کیونکہ دیہات میں مقیم کروڑوں کاشتکاروں کے لیے یہ سب سے بڑا پراجیکٹ ہے جس کی اشد ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں