168

وائٹل گروپ کی جانب سے پہلی قرعہ اندازی کے ذریعے30 خوش قسمت صارفین کو عمرہ کے فری ٹکٹ کی تقسیم ۔

ہارون آباد  (تحصیل رپورٹر)  وائٹل گروپ آف کمپنیز ہارون آباد کی جانب سے پہلی قرعہ اندازی کے ذریعے30 خوش قسمت صارفین کو عمرہ کے فری ٹکٹ سکیم کے تحت فی فرد دو لاکھ پچیس ہزار روپے کے چیک تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب وائٹل ہاوس میں انعقاد پذیر کی گئی.

تقریب کے مہمان خصوصی سربراہ وائٹل گروپ آف کمپنیز حاجی محمد سعید نے خوش نصیب کامیاب افراد کو چیک پیش کیے،اس موقع پر حاجی محمد سعید نے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ باسعادت سکیم وائٹل گروپ کے چیئر مین حاجی محمد یٰسین مرحوم کے وژن کا ایک نہایت مبارک پہلو رکھتی ہے اور اہل علاقہ کی ہر دلعزیز شخصیت اور میرے پیارے بھائی حاجی محمد یٰسین نے اپنے آخری سانس تک انسانیت کی خدمت و فلاح اور دینی امور کو ہمیشہ مقدم رکھا اور عمرہ سکیم اسی باسعادت امر کا اظہار ہے اور تین ماہ لگاتار یہ سکیم جاری رہے گی اور ہر ماہ تیس خوش نصیب عمرہ کے فری ٹکٹ سے سرفراز کیے جائیں گے اور کل 90 عمرہ ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے.

یہ سکیم حاجی محمد یٰسین مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعاؤں کا بھی خزینہ ثابت ہوگی.اہل وطن سے بہت عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ حاجی محمد یٰسین مرحوم کے لیے دعائیں کرتے رہیں کیونکہ انہوں نے ساری زندگی کار خیر کو ترجیح دیتے بسر کی.اس موقع پر وائٹل گروپ آف کمپنیز کے مارکیٹنگ مینجرز چوہدری توقیر انور،حمزہ یعقوب اور ان کی معاون ٹیم میں راؤ خالد محمود،محمد عرفان کھوکھر اور عوامی پریس کلب کے سینئر صحافیوں یاسر چوہدری،سید ابراہیم بلال شاہ،حاجی راشد محمود نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں