364

کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنایئں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ہارون آباد خالد جاوید بزمی نے علاقے کے کاشتکاروں کو فصلوں کی بہترین پیداوار کے حصول کے لیے بروقت اور ضرورت کے مطابق کھادوں کی فراہمی یقینی بنانے کے مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے لئے کھاد کی فروخت کے مراکز کا دورہ کیا اور کھادوں کی خریدوفرخت کوکسان دوست بنانے کی اہمیت اور افادیت کو اُجاگر کیا اورکھاد ڈیلران سے میٹنگ کرتے ہوئے کھاد کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) ہارون آباد خالد جاوید بزمی کا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی اور خوشحالی ملکی معیشت کے لئے بنیادی درجہ رکھتی ہے اور حکومت کے مقررہ نرخوں پر کھادوں کی دستیابی ہی کاشتکاروں کے لیے اس قومی مشن کو بہترین انداز سے سر انجام دینے کی کاوشوں میں سنگ میل ثابت ہو گی۔

حکومت کاشتکاروں کے لیے ترجیحات میں ان کی فلاح اور بہبود کواولیت دے رہی ہے اور محکمہ زراعت اس سلسلے کو حقیقی معنوں مکمل کرنے کا عزم کیئے ہوئے ہے اور یہ بات قابل تعریف ہے کہ ہارون آباد کے کھادوں کے تاجران اپنی قومی ذمہ داری کی ادائیگی کے لیے بہترین سوچ اور عزم رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں