191

ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا سستا رمضان بازار کا دورہ

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب کا سستا رمضان بازار کا دورہ ، تمام تر انتظامات ، اشیاء خوردونوش ، سبزیاں و پھل اور مشروبات کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیب نے ہارون آباد کے جیل روڈ پر قائم سستا رمضان بازار کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے رمضان بازار میں قائم اسٹالز پر اشیاء خوردونوش ، سبزیاں و پھل اور مشروبات کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بازار میں آٹا ، چینی اور دیگر اشیائے ضروریہ وافر مقدار میں موجود ہیں اور بڑی تعداد میں شہری رمضان بازار سے اشیاء ضروریہ خرید رہے ہیں ، کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، بازار میں آنے والے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں