239

حساس اداروں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین کا گندم میں ملاوٹ اور چینی ذخیرہ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد حساس اداروں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین کا گندم میں ملاوٹ اور چینی ذخیرہ کرنے والے مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، فیکٹری سے ملاوٹ شدہ 350 گندم بوریاں اور گودام میں ذخیرہ کی گئی 3ہزارسے زائد تھیلے چینی برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عثمان امین نیاسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر خادم حسین فراز و دیگر نفری کے ہمراہ زین کاٹن فیکٹری واقع 84فائیو آر پر چھاپہ مارا، جہاں پر محمد عاقب جاوید نامی شخص کی اعلیٰ کوالٹی کی گندم میں ناقص قسم کی گندم کو مکس کیا جا رہا تھا کہ ٹرالر پر لوڈ 200بوری (فی بوری 100کلو گرام) اور فیکٹری میں موجود 150بوری (فی بوری100کلو گرام) تحویل میں لے لی گئیں۔

مذکورہ گندم کو سرکاری سینٹر پر بھیجا جانا تھا، اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر عثمان امین نے اپنی نفری کے ہمراہ ہاوسنگ کالونی میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں سے ذخیرہ کی گئی تین ہزار ایک سو کے قریب چینی کے تھیلے برآمد کرلئے گودام کو سیل کردیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عثمان امین کا کہنا تھا کہ گندم و چینی ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنیوالا مافیا زکو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائیگی، پولیس نے مقدمات کا اندراج کرلیا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں