315

عشرہ رحمۃ اللعالمین پروگرام

ہارو ن آباد  (عوامی پریس کلب)     گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجوایٹ کالج ہارون آباد کے طالب علم حافظ محمد رمضان نے پنجاب حکومت کے عشرہ رحمۃ اللعالمین پروگرام کے تحت منعقدہ نعتیہ مسابقہ میں ضلع بھاولنگر میں پہلی پوزیشن حاصل اور تحصیل ہارون آباد میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی۔

طا لب علم محمد سعد  نے پنجاب حکومت کے عشرہ رحمۃ اللعالمین پروگرام کے تحت منعقدہ تقریری میلاد النبی مسابقہ میں ضلع بھاولنگر  میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور تحصیل ہارون آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور  ضلع بھر میں تقریر میں دوسری اور تحصیل میں پہلی  پوزیشن حاصل کی،طالب علم علی رضا قادری نے پنجاب حکومت کے عشرہ رحمۃ اللعالمین پروگرام کے تحت منعقدہ مسابقہ قرأت  میں ضلع بھاولنگر  میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور تحصیل ہارون آباد میں پہلی پوزیشن حاصل کی اورضلع بھر میں تقریر میں دوسری اور تحصیل میں پہلی  پوزیشن حاصل کی۔

پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء کو پرنسپل گورنمنٹ رضویہ اسلامیہ گریجوایٹ کالج ہارون آباد پروفیسر ڈاکٹر عرفان مصطفی،پروفیسر ملک محمد امین، وائس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین، پروفیسر ڈاکٹر طارق قمرنے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ طلباء اپنے ادارے،والدین اور اساتذہ کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں