407

قرآن مجید ایسی زندہ و تابندہ کتاب ہے جس کا نور ہر دور کی راہنمائی کرتاہے ۔پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین

ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد جامعہ مسجد فیضانِ حضرت کرمانوالہ شریف کے ہو نہار طالب علم حافظ محمد حماد اکرم نقشبندی نے قرآن مجید حفظ کیا اس سلسلہ میں چودھدری محمد اکرم نے اپنے گھر میں خوب صورت تقریبِ حفظ القرآن کا اہتمام کیا۔

حافظ محمدحماداکرم نقشبندی نے مختصر عرصہ میں قرآن مجید حفظ کرلیا اس موقع پہ پروفیسر ڈاکٹر حافظ غلام محی الدین نے حافظ قرآن کے مقام و مرتبہ اور اس منصب کے تقاضوں پہ خصوصی بیان کیا انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید ایسی زندہ و تابندہ کتاب ہے جس کا نور ہر دور کی راہنمائی کرتاہے یہ قیامت تک ہر پیدا ہونے والے سوال کا جواب ہے یہ کتاب مخزنِ رشد و ہدایت ہے یہ صرف میدان حشر میں شفاعت کا سبب ہی نہیں بلکہ عصرحاضر کے پیش آمدہ مسائل کا حل بھی بتاتی ہے قوموں کے عروج وزوال کا فلسفہ اس میں پنہاں ہے ۔

اس موقع پہ انہوں نے حفظ قرآن کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا حافظ قرآن اچھا اور مفید شہری بھی ہوتاہے وہ والدین اور اساتذہ کا فرمانبردار بھی ہوتا ہے اور ملک و ملت کا وفادار بھی۔ اس موقع پہ دوستوں نے حافظ محمد حماد اکرم نقشبندی کے والد گرامی محترم چودھری محمد اکرم اور حافظ حماد کے دادا جان حاجی محمد رفیق و دیگر احباب کو بھی مبارک باد پیش کی۔

اس سلسلہ میں فیصل آباد سے ماسٹر چودھری اکرام الحق اور چودھری احسان الحق بھی تشریف لائے اس موقع پہ علامہ محمد شکیل نے خطبہ استقبالیہ میں ضرورت فہم قرأن پہ زور دیا پروفیسر ڈاکٹر غلام محی الدین نقشبندی نے حافظ محمد حماد اکرم نقشبندی کے اساتذہ کرام حافظ قاری لیاقت علی نقشبندی صاحب اور قاری محمد عقیل نقشبندی صاحب کی محنت کو سراہا اس موقع پہ چودھری محمد اکرم کی طرف سے تمام طلباء اور مہمانوں کی خصوصی ضیافت بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں