358

اوباش شخص کی 9سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی۔

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد کے علاقے فقیروالی میں اوباش شخص کی 9سالہ معصوم بچی سے مبینہ زیادتی۔

پولیسں نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا.پولیس زرائع کے مطابق فقیروالی میں 40 سالہ اوباش شخص نے نو سالہ بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم شہباز معصوم بچی کو ورغلا کر زبردستی کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بچی کے شور مچانے اور بچی کی تلاش میں آنے والے ورثاء کو دیکھ کر ملزم فرار ہو گیا. مبینہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی مدیحہ کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.تھانہ فقیروالی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں