242

اسسٹنٹ کمشنر کے زیر قیادت شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

ہارون آباد: ( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر کے زیر قیادت شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری


ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد اسسٹنٹ کمشنر کے زیر قیادت شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، ریڑھی بانوں اور ناجائز تجاوزات میں آنے والوں دکانداروں کو ہٹا کر بازار کو کشادہ کر دیا گیا،

آپریشن کا مقصد شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کرنا اور شہرکو اصل حالت میں بحال کرنا ہے ۔ ہر صورت میں تجاوزات کو ختم کریں گے ، اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو ، تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہارون آبادچودھری محمد طیّب کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے شہر ہارون آباد کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، دکانوں کے آگے قائم ناجائز تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد شہر کی خوبصورتی کو پھر سے بحال کرنا ہے اور تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑکوں ، چوراہوں اور بازاروں میں عوام کی نقل و حرکت کے عمل کونآسان بنانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تاجر برادری کے نمائندوں ودیگر سے بھی اس ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے عمل میں تعاون طلب کیا گیا ہے اور ان کے خدشات کو دور کرتے ہوئے آپریشن کو ہر حال میں کامیاب کرایا جائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر چودھری محمد طیّب نے دکانداروں سے اپیل کہ وہ تجاوزات سے اہتزاز کریں اوراپنے دکانوں کے سامنے تجاوزات قائم نہ ہونے دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں