174

یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی پر ملنے والی اشیاء خورد و نوش کے حصول کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ اور مشکل

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی پر ملنے والی اشیاء خورد و نوش کے حصول کا طریقہ کار انتہائی پیچیدہ اور مشکل بنا نے سے صارفین اور سٹاف کو شدید پریشانی کا سامنا ہے.صارفین کے شناختی کارڈ نمبر کو سٹاف سینڈ کرتا ہے اور صارف کے لیے ضروری ہے کہ اس کے پاس اپنا موبائل فون ہو جس میں سم بھی اس کے نام پر ہو.اس سم پر جوابی کوڈ آنے کے بعد کہیں جا کر خریداری کا مرحلہ آتا ہے.

اس پیچیدہ طریقہ کار سے صارفین کی بھاری اکثریت اشیاء خورد و نوش سے محروم رہتی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر رش بھی رہتا ہے کیونکہ طریقہ کار کی تکمیل میں طویل وقت لگتا ہے.صارفین نے اس طریقہ کار پر اپنی شدید ناراضگی اور ناپسیندگی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے اور پرانے طریقے کے مطابق اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر یوٹیلیٹی سٹورز کی افادیت ختم ہو کر رہ جائے گی اور ان کا ہونا یا نہ ہونا کوئی اہمیت نہیں رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں