158

عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی واٹر سپلائی سکیم سے پانی کی عدم فراہمی

ہارون آباد (عوامی پریس کلب) عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی ہارون آباد کی مختلف رہائشی علاقوں کے عوام واٹر سپلائی سکیم سے پانی کی عدم فراہمی کے باعث شدید اذیت ناک صورت حال سے دوچار رہے اور حقیقتاً پانی کی بوند بوند کو ترسنے والی کیفیت ہی دکھائی دی.

شدید گرمی میں پانی کے اس بحران نے عید کی خوشیوں میں تکلیف دہ صورتحال پیدا کیے رکھی اور پانی نہ ہونے کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے.شہریوں نے واٹر سپلائی سکیم کی مسلسل ناکامیوں پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی جیسی بنیادی سہولت کی عدم فراہمی میں ناکامی سے بڑھ کر اور ناکامی کی مثال کیا ہو سکتی ہے اور ہر سال یہی صورتحال درپیش ہوتی ہے لیکن اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش کسی بھی سطح پر متعلقہ حکام کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں