713

محکمہ صحت کی ٹیموں نے انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کر لئے،

ہارو ن آباد (عوامی پریس کلب) ہارون آباد میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل کر لئے، پانچ روزہ مہم کے دوران تحصیل بھر 96 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے گئے، جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح ہارون آباد میں بھی انسداد پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی۔

پولیو مہم کے دوران 96 ہزار 709 بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا، جسے محکمہ صحت کی ٹیموں کی کاوشوں سے پورا کر لیا گیا -انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تحصیل بھر میں 481 ٹیمیں متحرک رہیں، جن میں سے 25 فکس، 443 موبائل جبکہ 13 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل تھیں -پولیو ورکرز پر امید ہیں کہ دیگر ممالک کی طرح وطن عزیز سے بھی جلد پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اسامہ بن اشتیاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو مہم کے ان پانچ دنوں میں اپنا ٹارگٹ مکمل کر لیا ہے اس میں پولیس ٹیم،میڈیا ٹیم تعاون کے بھی مشکور ہیں ہمارے پولیو ورکرز نے بہت محنت کی اور اپنے اس ٹارگٹ کو مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور خصوصا والدین کے بھی ہم مشکور ہیں انہوں نے بھی اپنا تعاون جاری رکھا اور اپنے بچوں کو قطرے پلائے جبکہ میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا کیونکہ میڈیانے اسکو احسن انداز سے عوامی کمپین کو چلایا جس سے عوام میں آگاہی پیدا ہوئی اور ہماری کمپین پایہ تکمیل تک پہنچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں