510

سپیریئر کالج کی طرف سے بندھن میرج ہال میں سپیریئر گالا نائٹ پروگرام کا اہتمام


ہارون آباد (عوامی پریس کلب ) ہارون آباد میں سپیریئر کالج کی طرف سے بندھن میرج ہال میں سپیریئر گالا نائٹ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شوکت بسرا، سابق ایم پی اے عبداللہ وینسِ میاں عبدالواحد، نمائندہ نیو نیوز چوہدری طارق جاوید ہارون آباد کے تمام صحافیوں نے شرکت کی اس کے علاوہ ڈائریکٹر ہاشم علی نور پرنسپل تنویرحسین گوندل ڈپٹی ڈائریکٹر سید مستنصر حسین شاہ ،ملک معظم اور اسکول کے تمام سٹاف نے حصہ لیا پروگرام میں بچوں نے رنگا رنگ تعلمی ادبی اور معاشرتی پروگرام کیے اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تعلیی میدان پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں اسناد اور سرٹیفکیٹ کے علاوہ انعامات تقسیم کئے گئے۔

ہارون آباد میں ایک سال میں سینکڑوں بچوں کا داخل ہونا سپیریئر کی بہت بڑی کامیابی ہے شوکت بسرا نے کہا کہ سپیرئیر ایک دکان کا نام نہیں سپیرئیر گروپ آف کالج پاکستان بھر میں اس کی شاخیں موجود ہیں نیو ٹی وی۔ نئی بات۔ لاہور رنگ۔ عذرا ناہید میڈیکل کالج۔سپیرئیر یونیورسٹی۔سپیرئیر گرائمر سکول۔کے علاوہ وہ ایسی درجنوں برانچ ہیں جو گروپ آف سپیرئیث کالج کی پاکستان بھر میں موجود ہیں آخر میں آنے والے مہمانوں اور بچوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں