263

معروف عالم دین حضرت مولانا غلام ربانی فاضل دارالعلوم دیو بند انڈیا رحلت فرما گئے

ہارون آباد( تحصیل رپورٹر)ہارون آباد علاقہ کے معروف عالم دین حضرت مولانا غلام ربانی فاضل دارالعلوم دیو بند انڈیا 100سال کی عمر میں رحلت فرما گئے ، مرحوم برصغیر کے معروف عالم دین حضرت مولانا حسین احمد مدنی کے خاص شاگردوں میں سے تھے ، حضرت مولانا غلام ربانی کی نماز جنازہ بعداز نماز عشاء گاءوں 124سکس آر فقیروالی کی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ اُن کے صاحبزادے مولانا حبیب الرحمن نے پڑھائی ،

نماز جنازہ میں مفتی مظہر اسعدی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام (ف) بہاولپور ، مفتی محمد نعیم ، مولوی محمد اویس ، مولوی معظم علی ، حکیم عبدالمنان ، ملک خالد جمیل ، ملک عامر چوہان سمیت دیگر علمائے کرام ، حفاظ کرام ، تبلیغی رہنماءوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، نماز جنازہ کے بعد حضرت مولانا غلام ربانی کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں